پنجاب اور کشمیر کا موسم
03 May, 2024 18:00 PST: تاریخ اِجراء
جمعہ کی رات
صوبے کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، بھکر، خوشاب، منڈی بہاؤالدین لاہور اور گوجرانوالہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ . جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں تیز ہواؤں/آندھی کے ساتھ موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
ہفتہ کے روز
صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم بنیادی طور پر خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کی توقع ہے۔ صبح کے وقت کشمیر، مری، گلیات اور پوٹھوہار ریجن میں بعض مقامات پر بارش/آندھی/گرج چمک کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ24 گھنٹوں کےدوران موسم
کشمیر اور صوبہ پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں موسم خشک رہا۔
گزشتہ24 گھنٹوں کےدوران بارش (ملی میٹر)
پنجاب = بارش نہیں، کشمیر = بارش نہیں
گزشتہ24گھنٹوں کےدوران زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت
پنجاب زیادہ سے زیادہ: 40.8°C=رحیم یار خان کم سے کم: مری=10.0
کشمیر زیادہ سے زیادہ: 28.7°C= کوٹلی کم سے کم: راولاکوٹ=6.5
زوہیب سعید فورکاسٹنگ آفیسر دفتر موسمیات، لاہور ایئرپورٹ فون نمبر# 042-99240403