پنجاب اور کشمیر کا موسم
09 Jul, 2024 18:00 PST: تاریخ اِجراء
منگل کی رات
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، چکوال، تلہ گنگ، جہلم اور اٹک میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بدھ کے روز
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی کے اضلاع میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ24 گھنٹوں کےدوران موسم
سیالکوٹ شہر اور گجرات میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ جبکہ کشمیر اور صوبہ پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں موسم خشک رہا۔
گزشتہ24 گھنٹوں کےدوران بارش (ملی میٹر)
سیالکوٹ شہر = 20.0، گجرات = 12.0
گزشتہ24گھنٹوں کےدوران زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت
پنجاب زیادہ سے زیادہ: 42.0 °C= کوٹ ادو کم سے کم: 15.3°C= مری
کشمیر زیادہ سے زیادہ: 41.2=گڑھی دوپٹہ کم سے کم: 14.0°C= راولاکوٹ
محمد جاوید اقبال فورکاسٹنگ آفیسر دفتر موسمیات، لاہور ایئرپورٹ فون نمبر# 042-99240403