پنجاب اور کشمیر کا موسم
24 Apr, 2024 11:00 PST: تاریخ اِجراء
بدھ کے روز
صوبے کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم خطہ پوٹھوہار، کشمیر، مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش/آندھی/گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔
جمعرات کے روز
اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات اور صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خانپور، بہاولپور اور بہاولنگر میں شام/رات کے اوقات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ24 گھنٹوں کےدوران موسم
کشمیر، مری، اسلام آباد اور لاہور کے اضلاع میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ جبکہ صوبہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہا۔
گزشتہ24 گھنٹوں کےدوران بارش (ملی میٹر)
راولاکوٹ = 36.2، لاہور ایئرپورٹ = 4.0، لاہور سٹی، کوٹلی = 1.0، اسلام آباد ایئرپورٹ = 0.1 اور مری = قلیل مقدار
گزشتہ24گھنٹوں کےدوران زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ
حرارت
پنجاب | زیادہ سے زیادہ: | خانپور/رحیم یار خان =38.9 | کم سے کم: | مری=9.0 |
کشمیر | زیادہ سے زیادہ: | 31.0= مظفرآباد شہر | کم سے کم: | راولاکوٹ=6.0 |
محمد جاوید اقبال
فورکاسٹنگ آفیسر
دفتر موسمیات، لاہور ایئرپورٹ
فون نمبر# 042-99240403