پنجاب اور کشمیر کا موسم
09 Mar, 2026 18:00 PST: تاریخ اِجراء
پیر کی رات
صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ کشمیر، راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوائیں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
منگل کے روز
کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک اور میانوالی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش(چند مقامات پر درمیانی سے تیز بارش) کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ صوبہ پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ24 گھنٹوں کےدوران موسم
کشمیر میں موسم خشک اور صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں گرم اور خشک رہا۔
گزشتہ24 گھنٹوں کےدوران بارش (ملی میٹر)
کشمیر اور پنجاب میں کہیں بارش نہیں ہوئی۔
گزشتہ24گھنٹوں کےدوران زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ
حرارت
| پنجاب | زیادہ سے زیادہ: | بہاول نگر = 37.5 ڈگری سینٹی گریڈ | کم سے کم: | مری =08.5 ڈگری سینٹی گریڈ |
| کشمیر | زیادہ سے زیادہ: | کوٹلی = 32.8 ڈگری سینٹی گریڈ | کم سے کم: | راولاکوٹ =07.0 ڈگری سینٹی گریڈ |
آصف علی
فورکاسٹنگ آفیسر
دفتر موسمیات، لاہور ایئرپورٹ
فون نمبر# 042-99240403