پنجاب اور کشمیر کا موسم
02 Sep, 2024 18:00 PST: تاریخ اِجراء
پیر کی رات
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، پاکپتن، قصور، خوشاب ، سرگودھا، میانوالی، لیہ، بھکر اور ڈیرہ غازی خان کے اضلاع میں شام/رات کے وقت آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ پوٹھوہار ریجن میں شام/رات کے اوقات میں موسلادھار بارشوں کا بھی امکان ہے۔
منگل کے روز
کشمیر، مری، گلیات، پوٹھوہار ریجن منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، قصور، ساہیوال، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا ،میانوالی، لیہ، بھکر، ملتان، خانیوال، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، کوٹ ادو اور رحیم یار خان کے اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ۔ اس دوران چند مقامات پر شدید بارشوں کا بھی امکان ہے۔
گزشتہ24 گھنٹوں کےدوران موسم
منگلا، کوٹلی اور راولاکوٹ میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔ جبکہ کشمیر اور صوبہ پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں موسم خشک رہا۔
گزشتہ24 گھنٹوں کےدوران بارش (ملی میٹر)
منگلا=5.8، کوٹلی، راولاکوٹ=1.0
گزشتہ24گھنٹوں کےدوران زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت
پنجاب زیادہ سے زیادہ: 38.8°C=بھکر ,بہاول نگر کم سے کم: 17.0°C= مری
کشمیر زیادہ سے زیادہ: کوٹلی =33.3 کم سے کم: 14.8°C= راولاکوٹ
محمد جاوید اقبال فورکاسٹنگ آفیسر دفتر موسمیات، لاہور ایئرپورٹ فون نمبر# 042-99240403