پنجاب اور کشمیر کا موسم
03 Nov, 2023 18:00 PST: تاریخ اِجراء
جمعہ کے روز

خطہ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ اسلام آباد، مری، گلیات اور گردونواح میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور سرد رہنے کی توقع ہے۔

ہفتہ کے روز

اسلام آباد اور صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ منگلا، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، اوکاڑہ، ساہیوال، سرگودھا، ایم بی دین، جوہرآباد، فیصل آباد، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں دھند/سموگ کا امکان ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کےدوران موسم

کشمیر اور صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں موسم خشک رہا۔

گزشتہ24 گھنٹوں کےدوران بارش (ملی میٹر)

 بارش نہیں ہوئی۔

گزشتہ24گھنٹوں کےدوران زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت
پنجاب زیادہ سے زیادہ: رحیم یار خان = 34.1 کم سے کم: مری=9.0
کشمیر زیادہ سے زیادہ: 29.4=کوٹلی کم سے کم: راولاکوٹ=5.5
محمد امجد فورکاسٹنگ آفیسر دفتر موسمیات، لاہور ایئرپورٹ فون نمبر# 042-99240403