پنجاب اور کشمیر کا موسم
15 Jun, 2025 18:00 PST: تاریخ اِجراء
اتوار کی رات
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم مری، گلیات ،اٹک، چکوال، جہلم، اسلام آباد/راولپنڈی، سرگودھا سیالکوٹ، نارووال، گجرات،گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال، ملتان، بہاولنگر، رحیم یار خان ، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں چند مقامات پرآندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ کشمیر میں دوپہر کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔۔
پیر کے روز
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، اسلام آباد/راولپنڈی، ،سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ ،سرگودھا، بھکر،حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال، بہاولنگر، رحیم یار خان، لیہ، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا مکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
گزشتہ24 گھنٹوں کےدوران موسم
کشمیر اور پنجاب کے تمام اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہا۔
گزشتہ24 گھنٹوں کےدوران بارش (ملی میٹر)
کشمیر اور پنجاب میں کہیں بارش نہیں ہوئی۔
گزشتہ24گھنٹوں کےدوران زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ
حرارت
پنجاب | زیادہ سے زیادہ: | نورپورتھل = 47.5 ڈگری سینٹی گریڈ | کم سے کم: | مری =18.1 ڈگری سینٹی گریڈ |
کشمیر | زیادہ سے زیادہ: | مظفرآباد شہر=44.1 ڈگری سینٹی گریڈ | کم سے کم: | راولاکوٹ = 13.0 ڈگری سینٹی گریڈ |
محمد امجد
فورکاسٹنگ آفیسر
دفتر موسمیات، لاہور ایئرپورٹ
فون نمبر# 042-99240403