پنجاب اور کشمیر کا موسم
27 Mar, 2024 18:00 PST: تاریخ اِجراء
بدھ کی رات
کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، بھکر، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، ملتان، لیہ اور بہاولپور کے اضلاع میں رات کے وقت آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جمعرات کے روز
صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ کشمیر، مری، گلیات، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، پاکپتن، ساہیوال، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خانپور، بہاولپور اور بہاولنگر کے اضلاع میں صبح کے اوقات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ24 گھنٹوں کےدوران موسم
لیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر، جوہرآباد، سرگودھا، راولپنڈی، چکوال، فیصل آباد، قصور، نور پور تھل، ساہیوال اور ضلع لاہور میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ کشمیر اور صوبہ پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں موسم خشک رہا۔
گزشتہ24 گھنٹوں کےدوران بارش (ملی میٹر)
لیہ = 4.1، ٹوبہ ٹیک سنگھ = 1.6، بھکر = 1.4، جوہرآباد = 0.3، سرگودھا = 0.2، راولپنڈی، چکوال، فیصل آباد، قصور، نور پور تھل، ساہیوال، لاہور ایئرپورٹ، اور لاہور شہر = قلیل مقدار
گزشتہ24گھنٹوں کےدوران زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت
پنجاب زیادہ سے زیادہ: 36.3=رحیم یار خان کم سے کم: مری=10.8
کشمیر زیادہ سے زیادہ: 29.0= مظفرآباد سٹی اور گڑھی دوپٹہ کم سے کم: راولاکوٹ=6.0
محمد امجد فورکاسٹنگ آفیسر دفتر موسمیات، لاہور ایئرپورٹ فون نمبر# 042-99240403