پنجاب اور کشمیر کا موسم
28 Jan, 2024 18:00 PST: تاریخ اِجراء
اتوار کی رات
صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر، مری، گلیات اور گردونواح میں بارش (پہاڑوں پر برفباری) متوقع ہے۔ راولپنڈی، اٹک، میانوالی، جہلم، چکوال، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور گردونواح میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے جبکہ بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال، خان پور، رحیم یار خان اور گردونواح میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کا امکان ہے۔
پیر کے روز
صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر، مری، گلیات اور گردونواح میں بارش (پہاڑوں پر برفباری) متوقع ہے۔ راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خانپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ24 گھنٹوں کےدوران موسم
راولپنڈی میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ کشمیر اور صوبہ پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہا۔
گزشتہ24 گھنٹوں کےدوران بارش (ملی میٹر)
چکلالہ(راولپنڈی)= قلیل مقدار ، کشمیر=بارش نہیں ہوئی۔
گزشتہ24گھنٹوں کےدوران زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت
پنجاب زیادہ سے زیادہ: 24.5=نور پور تھل کم سے کم: مری= -0.0
کشمیر زیادہ سے زیادہ: کوٹلی =21.7 کم سے کم: راولاکوٹ=-1.0
محمد  اقبال فورکاسٹنگ آفیسر دفتر موسمیات، لاہور ایئرپورٹ فون نمبر# 042-99240403