پنجاب اور کشمیر کا موسم
26 Mar, 2024 19:00 PST: تاریخ اِجراء
منگل کی رات
صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان، لیہ، بھکر اور بہاولپور میں شام/رات کے وقت آندھی کا امکان ہے۔ تاہم، رات کے وقت کشمیر میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور چند مقامات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
بدھ کے روز
صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی میانوالی، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، ملتان، لیہ، بھکر اور بہاولپور میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ24 گھنٹوں کےدوران موسم
ضلع لیہ میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔ کشمیر اور صوبہ پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں موسم خشک رہا۔
گزشتہ24 گھنٹوں کےدوران بارش (ملی میٹر)
لیہ = قلیل مقدار
گزشتہ24گھنٹوں کےدوران زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت
پنجاب زیادہ سے زیادہ: 38.5=خانپور کم سے کم: مری=8.5
کشمیر زیادہ سے زیادہ: 29.0= مظفرآباد شہر کم سے کم: راولاکوٹ=6.5
محمد جاوید اقبال فورکاسٹنگ آفیسر دفتر موسمیات، لاہور ایئرپورٹ فون نمبر# 042-99240403